محبّت ایسے ہوتی ہے، زمانہ ایسے کہتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreتیرا چہرہ میری نظروں میں ہمہ وقت رہتا ہے
محبّت ایسے ہوتی ہے، زمانہ ایسے کہتا ہے
مجھے ہر جا مجھے ہر پل گماں تیرا ہی رہتا ہے
محبّت ایسے ہوتی ہے، زمانہ ایسے کہتا ہے
میری آنکھوں کے چشموں میں تمہارا عکس بہتا ہے
محبّت ایسے ہوتی ہے، زمانہ ایسے کہتا ہے
تیری فرقت میں، میرا دِل درد میٹھا سا سہتا ہے
محبّت ایسے ہوتی ہے، زمانہ ایسے کہتا ہے
تیری قربت کا سوچوں پہ تصوّر چھایا رہتا ہے
محبّت ایسے ہوتی ہے، زمانہ ایسے کہتا ہے
تیرا چہرہ میری نظروں میں ہمہ وقت رہتا ہے
محبّت ایسے ہوتی ہے، زمانہ ایسے کہتا ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






