محفل سجی ہے اب چلا ہے تو کدھر

Poet: ابو من By: ابو من, islamabad

تو نے کبھی دیکھا کیا ایسا ہنر
کردے مٹی سونا کرے گوہر پتھر

کرتا اسے راضی اگر کہتا مجھے
ٹکڑے جگر کے تم ابھی رکھ دو ادھر

ساغرچلے ہے پی آ موقع تجھے
محفل سجی ہے اب چلا ہے تو کدھر

منزل ہمیں حاصل کیا ہوگی ابھی
جو تو نہیں ہے اب ہمارا ہم سفر

من اب یہاں تیرا ٹھکانا بھی نہیں
اب ہو بھلا جو ہو جوانی میں گزر

Rate it:
Views: 642
21 Feb, 2013
More Love / Romantic Poetry