Add Poetry

محو گفتگو ھوں گے جب چاند كی آغوش ميں دونوں

Poet: Neelam By: Neelam, Lahore

خود كو بےتاب ہر پل تيرے عشق ميں كرلوں گی
تجھے اس قدر چاہوں گی كہ قيامت كروں گی

جس سحر انگيز منظر ميں تجھے پہلی بار ديكھا تھ
گر ياديں بھولنا چاہيں سوچوں سے بغاوت كروں گی

قيامت خيز لمحوں ميں تيری قربت ميں بہكوں گی
بكھرے ہوئے تمام جزبوں كی مزمت كروں گی

سر با سجود جس گھڑی خدا سے تمہيں مانگوں گی
جہاں كے سجدہ ريز ديوانوں سے عقيدت كروں گی

حرف دعا ميں شامل لبوں پر وصل كی
شام ہو جائے
ميں جب تک جئيوں گی تيری چاہت كروں گی

زمانہ روكنا چاہے مجھے جو تيری محبت سے
دنيا كے ظالم رواجوں سے عداوت كروں گی

تقدير كے نصابوں سے گر تيرا نام مٹ جائے
بخدا قسمت كی لكيروں سے نفرت كروں گی

محو گفتگو ھوں گے جب چاند كی آغوش ميں دونوں
روشن ستاروں كے جھرمٹ ميں تم سے الفت كروں گی

Rate it:
Views: 570
21 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets