Add Poetry

مرا جب ذکر ہو تو بات کا پہلو بدل دینا

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

جو اک خواہش سی باقی ہے اسے معدوم نہ کرنا
ہواؤں سے کبھی میرا پتہ معلوم نہ کرنا

مجھے اس زندگانی سے ذرا سا مل تو لینے دو
مری آزاد سوچوں کو ابھی محکوم نہ کرنا

مری باتوں میں اکثر تلخیاں ہوتی ہیں ماضی کی
انہیں تم ریشمی الفاظ میں منظوم نہ کرنا

مرا جب ذکر ہو تو بات کا پہلو بدل دینا
سر محفل تم اپنے آپ کو مغموم نہ کرنا

حرارت سے انہی کی آرزو کے دیپ جلتے ہیں
مجھے اپنے اجالوں سے کبھی محروم نہ کرنا

بھلے جانو خرد مندی کے ہر اسلوب کے معنی
نگاہوں سے مرادیوانہ پن مو ہوم نہ کر نا

بدن میں آگ سی لگ جائے گی معصوم پھولوں کے
بیاں ابکے بہاروں سے مرا مفہوم نہ کرنا

Rate it:
Views: 788
08 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets