Add Poetry

مرنے کے بعد پیار جتاتے ہو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

پیار کرنے کی کر بیٹھے بھول ہیں
اب یہ باتیں سوچنی فضول ہیں

تم قاتل تمہیں زندگی کی قدر کیا
ہم تمہاری خاطر جان دینےوالے مقتول ہیں

دیکھو آج میرے چہرے پہ کفن ہے
اور تمہارے ہاتھوں میں پھول ہیں

میری لاش پہ آنسو بہانے سے کیا فائدہ
اب تو ہم لحد کی دھول ہیں

ہمارے مرنے کے بعد پیار جتاتے ہو
تم لوگوں کے یہ کیسے اصول ہیں

اب تو ہمیں چین سے رہنے دو
ہم اپنے اعمال کے حساب میں مشغول ہیں

Rate it:
Views: 712
05 Nov, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets