Add Poetry

مری آنکھوں میں بھی کچھ خواب ادھورے رہ گئے ہیں

Poet: طالب حسین ثباؔت By: Nazim ZarSinner, Pakpattanshar

مری آنکھوں میں بھی کچھ خواب ادھورے رہ گئے ہیں
تمھارے ہم نہیں، وہ جب سے ہم سے کہہ گئے ہیں

حساب الفت کے گو سارے ہی چکتا ہو گئے ہیں
مگر ہم امتحاں میں خون ہو کر بہہ گئے ہیں

خیال آتا ہے اُن کو وہ غلط کرتے رہے ہیں
ہم اُن کے سب ستم خاموش ہو کر سہہ گئے ہیں

عروج الفت کا پانے کے لیے عاشق تمھارے
اتر الفت کے سب صحرا میں تہہ بہ تہہ گئے ہیں

ترے عشّاق کی راہیں نہ روشن ہوں گی کیوں کر؟
اتار اپنی نظر میں وہ زمیں کا مہ گئے ہیں؟
 

Rate it:
Views: 302
11 Feb, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets