Add Poetry

مری ہی پشت سے آیا ہے وار میری طرف

Poet: زبیر احد By: زبیر احد , Faisalbad

مری ہی پشت سے آیا ہے وار میری طرف
کھڑے ہوئے تھے سبھی دوست یار میری طرف

ہوائیں کھا گئیں ہیں طاقچوں میں رکھے دیے
بڑھا ہے آندھیوں کا اب حصار میری طرف

حضورِ یار میں نم جب فصیلِ چشم ہوئی
بڑھا وہ بن کے مرا غم گسار میری طرف

ہے گردِ کوچہ اگر اصل زر فقیروں کا
تو کیوں ہے آیا غمِ روزگار میری طرف

دیارِ گل میں لیا کام جب جنوں سے احد
کمانِ شاخ سے بڑھ آئے خار میری طرف
 

Rate it:
Views: 78
29 Jul, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets