مرے خوابوں کی تو تعبیر ریتی ہے
Poet: By: AB shahzad, Mailsiمرے خوابوں کی تو تعبیر ریتی ہے
مری آنکھوں میں جو تصویر رہتی ہے
نہیں بھولا میں پاؤں گا کبھی اس کو
خیالوں میں مرے تحریر رہتی ہے
ابھی انصاف ملنے والا ہے لیکن
چلانی اب تو بس شمشیر رہتی ہے
چلا انصاف لینے ہوں کروں کیا میں
ادھوری اب مری تکبیر رہتی ہے
نہیں میں مانتا ہوں ہار دشمن سے
ابھی قسمت کی تو لکیر رہتی ہے
نہیں بھولا کبھی پاؤں گے سجنا کو
محبت من میں کافی دیر رہتی ہے
میں نے ملنے اسے ہی آج جانا ہے
کسی رانجھے کی ادھر ہیر رہتی ہے
سدا موسم نہیں رہتے یہ اک جیسے
کہاں ایسی کبھی تقدیر رہتی ہے
نہیں بدلا ابھی شہزاد تیور وہ
اسی کے ہاتھ میں زنجیر رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry






