مسیحا کو دیر لگی ہے آنے میں
Poet: Shaukat Chaudry By: Shaukat Chaudry, CHAKWALساقی بھی ہے جام بھی ہے سرور بھی ہے
اک تو ہی نہیں دکھتا مگر مہ خانے میں
بس اک قدم اٹھایا اور وہاں جا پہنچا
پھر صدیاں بیت گئیں واپس آنے میں
اس کی خاموشی ہزار باتیں کہہ گئی
مجھے جواب مل گیا اس کے مسکرانے میں
وہ اس کا نام لیتے لیتے مر گیا
مسیحا کو دیر لگی ہے آنے میں
More Love / Romantic Poetry






