Add Poetry

مشغلے جن کے کھیل ہوتے ہیں

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

مشغلے جن کے کھیل ہوتے ہیں
اس لیے ہی وہ فیل ہوتے ہیں

خوف آتا ہے اس لیے ہی وہاں
چور ڈاکو تو جھیل ہوتے ہیں

جب مصیبت میں ہو کوئی انساں
رات دن پھر طویل ہوتے ہیں

اس لیے تو غریب ہیں پیچھے
سستے داموں یہ سیل ہوتے ہیں

اس لیے جیت جاتے ہیں ان سے
میرے مرغے اصیل ہوتے ہیں

دوڑ بیلوں کی اس لیے جیتے
داجلی ان کے بیل ہو تے ہیں

پیار ملتا نصیب سے ہی ہے
اب تو مشکل سے میل ہوتے ہیں

آسمانوں پہ بنتے ہیں جوڑے
سب نصیبوں کے کھیل ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 107
02 Jan, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets