مشکل ہے
Poet: farah ejaz By: farah ejaz, dearborn, mi USAچاہت کے سمندر میں 
 ڈوب کر ابھرنا مشکل ہے
 
 کنارے پر کھڑے ہوکر
 سمندر کی گہرائی ناپنا مشکل ہے
 
 بھڑک اٹھے جو آگ دل میں اگر
 اسے بجھانا مشکل ہے
 
 کانچ جیسے دل کو توڑ کر
 کرچیاں سمیٹنا مشکل ہے
 
 کسی کے عشق میں کھو کر
 اپنی خودی کو پانا مشکل ہے
 
 محبت امر بیل ہے رگ جاں سے لپٹی تو
 خوش فہم دل کو پھر سمجھانا مشکل ہے
 
 الفت کی پرخار وادیوں میں اتر کر 
 اس سے باز آنا لوٹ جانا مشکل ہے
More Love / Romantic Poetry






