Add Poetry

مضطرب ہےشمع بھی قرب پانےکو

Poet: johar mumtaz By: johar mumtaz, lahore

مضطرب ہےشمع بھی قرب پانےکو
رب سے اور کیا چاہیے پروانے کو

شبِ ہجر کے الم مٹنے کو ہیں
خور تیار ہے سحرِ وصل لانے کو

زمان و مکاں کہاں سکت رکھتے ہیں
دِل ہی کام آئےگاجلوہ چھپانے کو

وہ اپنی آنکھوں پے گِرا دیں جو پردہ
کون آباد کرے گا پھر میخانے کو

اتنی بھی تگ ودوکی ضرورت کیاہے
اِک چنگاری کافی ہےگھر جلانے کو

جن کی باتیں ہیں میری سانسیں
شیوہ بنا رکھا ہے مجھ کترانے کو

غمِ جاناں کو کہاں تک یاد رکھوں
غمِ دوراں ہی کافی ہےدل جلانےکو

خوابوں کا لالچ دیتےہیں آنکھوں کو
شبِ ہجر میں خود کو سلانے کو
 

Rate it:
Views: 218
21 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets