Add Poetry

مقدر

Poet: Muhammad Arshad Qureshi By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachi

جس کو تھا جتنا پیار وہ سب نے جتا لیا
دیپک کی مثل مجھ کومحبت نے کھا لیا

سورج مرے جو حصے کا تھا وہ بھی لے گئے
سب نے ہی اونچا گھر یہاں اپنا بنا لیا

رہتے تھے سب جہاں کبھی کس میل جول سے
ظالم نے آج اس کو نشانہ بنا لیا

وہ بھی چلی گئی مجھے یوں چھوڑ کر یہاں
جس کے لیے جہان کو دشمن بنا لیا

ہم کو یہاں پہ پیار کی ایسی سزا ملی
اشکوں کو اپنی آنکھ میں ایسے سجا لیا

کچھ دیر ہی تو الجھے تھے حالات سے یہاں
تم نے بھی بس اسی کو بہانا بنا لیا

ارشیؔ جہاں میں اور کوئی دوسرا نہیں
تم نے بھی تو ہجر کو مقدر بنا لیا
 

Rate it:
Views: 829
15 Jan, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets