ملاقات

Poet: Saba Komal By: Saba Komal, Al-Khobar ksa

کچھ ہی دنوں کی بات تھی
دو دن کی ملاقات تھی

آنکھوں سے پانی رکتا نہیں
جل تھل کرتی برسات تھی

ہر سو سحر انگیزیاں بڑھتی گئیں
جس شام وہ میرے پاس تھی

چاندنی چٹک گئی چرے پے
وصل کی یہ سوغات تھی

جب ملن کی صورت بنی
پونم کی حسیں رات تھی

چند لمحوں میں وہ پگھل گئی
پتھر کی مورت جو ساتھ تھی

Rate it:
Views: 527
16 Jan, 2010