ملنا ملانا خوب مشکل سا مگر

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

ملنا ملانا خوب مشکل سا مگر
مجبور سے ہوں تو کٹھن کتنا مگر

جب دوریاں پہلے ہی تھیں موجود تو
کیا پوچھنا پھر حال اب اس کا مگر

بڑھتی محبت ہے تحا ئف سے بے حد
اظہار کا کوئی طریقہ سا مگر

بدلہ صلہ رحمی کا ملتا دونوں جہاں
برکت، درازی عمر کو پاتا مگر

بخشش عطا بھی کر سکے کچھ نیکیاں
رحمت خداوندی دیکھیں حیلہ مگر

ادنیٰ عمل ناصر بہانہ بن سکے
کس دین سے مالک بھی لوٹاتا مگر


 

Rate it:
Views: 561
14 Jan, 2021