ممکن ہے کہ میں اپنی وفا آپ کو دے دوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, MOSCOW

ممکن ہے کہ میں اپنی وفا آپ کو دے دوں
اک دل ہے اسے کیسے بھلا آپ کو دے دوں

معراج محبت کا تقاضہ بھی یہی ہے
میں ہجر میں جلنے کی سزا آپ کو دے دوں

جزبات کے سانچے میں اسے میں نے تراشہ
میں کیسے بھلا اپنا خدا آپ کو دے دوں

ہے آرزو وشمہ کی یہ ایل قلم سے
خود مجھ یہ کہہ دیں کہ دعا آپ کو دے دوں

Rate it:
Views: 508
23 Mar, 2013