مندر عشق کا بھگوان بنالیں تم کو
Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, Karachiہے تمہارے لیے اس درجہ محبت دل میں
ساری دنیا کی نگاہوں سے چھپالیں تم کو
اتنی شدت ہے محبت میں تمہاری جانم
دل یہ چاہتا ہے کہ سینے سے لگالیں تم کو
چھین لیں تم کو زمانہ حوادث سے جاں
ایک ہی پل میں صنم اپنا بنا لیں تم کو
اتنی پوجا کریں تمھاری کہ بس
اپنی آنکھوں کے کلیساء میں بٹھالیں تم کو
آرتی روز اتارا کریں دن رات تیری
مندر عشق کا بھگوان بنالیں تم کو
More Love / Romantic Poetry






