یوں رہو روح کے گرد کہ مجھے اپنا احساس نہ ہو
صرف تم ہی تم رہو کوئی اور میرے پاس نہ ہو
میرا دل مہکتا رہے سدا کھیلتا رہے خوشیو ں سے
کبھی تیرے ہجر میں دل میرا اداس نہ ہو
تیرے ساتھ کیا ہر عہد نبھاؤں میں
کسی اور عہد کا کبھی مجھ کو پاس نہ ہو
میرے لب سیر ہو جائیں تیرے پیار میں
میرے لبوں کو تیرے علاوہ کسی کی پیاس نہ ہو
من مندر میں بسا کے چاہوں تجھےاتنا تسلیم
کہ میرے جیسا دنیا میں کوئی داس نہ ہو