موڑ

Poet: سلیم عشرت ہاشمی By: Saleem ishrat Hashmi, Karachi

یاد ہے اک دن
میں نے کہا تھا
یہ موڑ ہیں جو راستے بناتے ہیں
اور تم نے کہا
یہ موڑ ہی ہیں جو راستہ بُھلاتے ہیں

آج برسوں بعد
اِک موڑ پر کسی نے مُجھ سے کہا
یہ موڑ ہیں جو راستے پر لاتے ہیں
اور میں نے کہا
کُچھ موڑ ہیں جو راستہ بُھلاتے ہیں

Rate it:
Views: 713
25 Jan, 2018