مَیں اپنے آپ سے ہی لا پتا ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

مَیں اپنے آپ میں جانے کہاں ہوں
مَیں اپنے آپ سے ہی لا پتا ہوں

میں اپنی جستجو میں نِکلا تھا
تیری دنیا میں کیسے آگیا ہوں

میں اپنے آپ سے جدا ہو کر
تمہارے پاس کیسے آ گیا ہوں

میں خالی ہاتھ آیا تھا مگر اب
زمانے بھر کی دولت پا گیا ہوں

میرے گمان سے جو دور رہا
مَیں اس یقیں میں آ سما گیا ہوں
 

Rate it:
Views: 311
12 Nov, 2020
More Love / Romantic Poetry