مھکو سکون دل کی دعا دے گیا تو کیا
Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistanمجھکو سکون دل کی دعا دے گیا تو کیا
جاتے وہ درد دل کی دوا دے گیا تو کیا
برتا خلوص نہ ہی محبت سے بات کی
تحفے میں ایک سرخ ردا دے گیا تو کیا
الفت کا جرم مجھ سے ہوا مانتی ہوں میں
اس جرم کی وہ مجھکو سزا دے گیا تو کیا
اس کی رہوں گی چاہے زمانہ یہ کچھ کہے
میری وفا کے بدلے جفا دے گیا تو کیا
مرجھا کے رہ گئے مری الفت کے سارے پھول
سارہ خزاں رسیدہ فضا دے گیا تو کیا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad