میراچوتھا عشق بھی جگ ہنسائی ہو گیا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میرےساتھ یہ کیا ستم میرےبھائی ہو گیا
میرا چوتھا عشق بھی جگ ہنسائی ہوگیا

جو دل ہی دل میں مجھے پیار کرتا تھا
چاچا کی باتوں میں آ کرہرجائی ہوگیا

اس کی زبانی اپنی براہیاں سنتےسنتے
کچھ دنوں بعد دل اس کاشیدائی ہوگیا

اس نے سارے دوست دشمن بنادئیے
پھر یوں ہوا کہ میں شکارتنہائی ہوگیا

ہیر رانجھا کی محبت کہ بڑےچرچےہوئے
اصغر کا تو ہر عشق نذررسوائی ہو گیا

Rate it:
Views: 329
16 Feb, 2014