میرا اعتبا ر ، کوئی کرے
مئجے اتنا پیار، کوئی کرے
وہ بوجھ لے میرا حال دل
اور انتظار ، کوئی کرے
اسے پھر ملا دے مجھے کوئی
یہ خزاں بہار، کوئی کرے
مجھے پھر ہنسی دے مستعار
یا خوشی ادھار کوئی کرے
کیا ہنر ہے دل کا لوٹنا
اسے آشکار کوئی کرے
جو تھا تسلسل عاشقی
اسے برقرار کوئی کرے
جسے چاک ہونا تھا تیرے ہاتھ
اسے تار تار کوئی کرے