میرا دل یہ کہتا ہے۔۔۔
Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahoreمیرا دل یہ کہتا ہے
کوئی دل میں رہتا ہے
کوئی رہتا ہے ایسے
گُل میں خوشبو جیسے
جیسے آنکھوں سنگ نظارے
جیسے چندا سنگ ستارے
جیسے بادلوں کا شور
جیسے مستی میں ناچے مور
سورج سنگ جیسے دھوپ
تتلی میں جیسے رُوپ
جیسے بارش کی آواز
ساون کا جیسے ساز
جیسے نیلاسمندر،
امبر تلے بہتاہے
میرا دل یہ کہتا ہے
تُو دل میں رہتاہے
More Love / Romantic Poetry






