میرا دل
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, M.ASGHAR MIRPURIمیرا دل ان کی نظرمیں ایک کھلونا ہے
وہ نادان کیا جانیں یہ تو کھرا سوناہے
دل کی چوری کا ہم کیوں فکر کریں
جو اپنے مقدر میں ہےوہ توہوناہے
اس کی ہرادامیں کچھ ایسی مستی ہے
کچھ ایسی اداؤں کا میرا دل دیوانہ ہے
اپنا یہ دل ان کی راہوں میں بچھا کر
سچا پیارکیا ہےساری دنیا کو دکھانا ہے
وہ اس حقیقت سےاچھی طرح آگاہ ہیں
کےاصغر کادل ان کا عاشق پرانا ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






