میری باتوں کی کوئی قیمت نہیں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیانیند میری خواب سارے آپ کے
چاند میرا سب ستارے آپ کے
آپ نے چھنی ہے میری زندگی
جی رہی تھی جب سہارے آپ کے
کیسا جادو کر دیا ہے آپ نے
پڑ ھ رہے ہیں سب سپارےآپ کے
میری آنکھوں میں نظارے آپ کے
میری باتوں کی کوئی قیمت نہیں
لفظ جتنے ہیں وہ بھارے اپ کے
اک جہاںِ رنگ و بو ہے چار سو
آسمانِ دل پہ تارے اپ کے
زندگی کی آرزو بڑھتی گئی
ہاتھ میں تھے جب غبارے اپ کے
تو بھی وشمہ پیار کو تقسیم کر
تجھ کو چایئں سب یہ پیارے اپ کے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






