میری حسرتوں کو جواں کرتاہے
مگرملنے کا وعدہ کہاں کرتاہے
اس کےمن میں الفت بسانےکہ سوا
اصغراور کوئی امنگ کہاں کرتاہے
اسےمجھ سےبےحد پیارہےلیکن
یہ بات وہ کبھی نہ عیاں کرتا ہے
اسےاس بات کی خبر ہی نہیں
ایساکرکہ وہ کتناپریشاں کرتاہے
مجھےتیری جدائی اداس رکھتی ہے
ورنہ اصغرکب غم دوراں کرتا ہے