میری حسرت کے جنازے کو اُٹھانے والے

Poet: By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwal

میری حسرت کے جنازے کو اُٹھانے والے
کتنے بے درد ہیں یہ لوگ زمانے والے

کوئی اپنا ہی نہیں مطلب کی ہے دنیا ساری
اب کہاں ملتے ہیں وہ یار پرانے والے

میں دعا گو ہُوں۔ ہوں مبارک سدا خوشیاں تم کو
ہجر کا درد مجھے دے کے جگانے والے

بس ! یہی سوچ کے ہر بار مناتا تھا اسے
لوٹ کے آتے نہیں رُوٹھ کے جانے والے

اُن کے سینوں میں جھانک کے دیکھو تو کبھی
کتنے افسردہ ہیں اوروں کو ہنسانے والے
 

Rate it:
Views: 1104
23 Apr, 2013