میری دنیا ہے اشکوں میں ڈوبی ہوئی
Poet: Ijaz By: Ijaz Ahmed, Faisalabadمیری دنیا ہے اشکوں میں ڈوبی ہوئی
میری آنکھیں نظاروں کے قابل نہیں
میری کشتی کو طوفاں نے بوسے دئیے
بولی موج طلاطم مجھے دیکھ کر
تیری تقدیر میں ہیں بھنور ہی بھنور
تیری کشتی کناروں کے قابل نہیں
ہم کو جان ہی ہے اور جائیں گے ہم
اپنی دنیا نئی اک بسائیں گے ہم
میں نے دیکھا ہے شہر حسیں آپ کا
ہم دل جلوں دل فگاروں کے قابل نہیں
ان کی دنیا حسیں آپ بھی وہ حسیں
ان کے آنگن مین مہتاب اترے ہوئے
میری چھوٹی سی آہوں بھری جھونپڑی
چاند جیسے پیاروں کے قابل نہیں
اس نے محفل سے اٹھا مجھ کو اٹھا کر یہ کہا
میرا پیچھا خدا کے لیے چھوڑ دے
میری محفل میں پھر نا آنا کبھی
یہ محبت کے ماروں کے قابل نہیں
اب تو دعا میں تاثیر ہے
میں نے مانگی خوشی اس نے غم دے دئیے
More Love / Romantic Poetry






