میری روداد محبت پہ ذرا غورفرمائیے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میری روداد محبت پہ ذرا غورفرمائیے
کتنا دردہے اس میں سنتےتو جائیے

پیار کےدشمنوں نےہمیں کتنا ستایا
آپ ایسی باتوں سےنہ گھبرائیے

میرے محلےمیں میری شان بڑھائیے
نئےسال کہ دن میرےگھر چلے آئیے

ہجر کی آگ میں جلتےہیں دل وجگر
وصل کی برسات سےاسےبجھائیے

رورو کرآنکھیں بےنور ہوئی جاتی ہیں
دور رہ کراب اور نہ اصغر کو رلائیے

 

Rate it:
Views: 391
18 Dec, 2013