میری زندگی تیرے نام ہو
میری بندگی تیرے نام ہو
میری چاہتوں کے مہرباں
میری ہر خوشی تیرے نام ہو
تجھے چاھنا تجھے سوچنا
مجھے بس یھی اک کام ہو
تیری ہر ادا پہ ہو جاں فدا
تیری ہر نظر کو سلام ہو
میں ھنس کے پی لوں زہر بھی
جو تیرے ہاتھ کا جام ھو
اسے چاھنے میں اے رضی
میری عمر یونہی تمام ہویی