میری زندگی کا انتساب
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillوہ راز ہے یا خواب ہے یا اک سراب ہے
جو بھی ہے میری زندگی کا انتساب ہے
اسکے وجود میں ہیں نہاں ساری بہاریں
اسکا خیال ذہن کا کھلتا گلاب ہے
بام وجود سے ہے گو وہ ماورا ابھی
جتنی بھی دل میں ہے یہ اسی کی شراب ہے
اسکا ہر ایک لفظ میری روح پہ نقش ہے
وہ میرے خیالات کی زندہ کتاب ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad