میری پہلی محبت
Poet: By: Maria Ghouri, Haroona abadآج صبح جب میں اٹھی
میری آنکھوں میں پیار کی عجیب لالی تھی
تیری باتیں تیری محبتیں میرے پورے بدن پر سنگھار بن کر پھیلی تھی
ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا میلا تھا
گذشۃ رات تیری یادوں نے میری نیند کے ساتھ عجب کھیل کھیلا تھا
میں اپنے آنچل میں چہرہ چھپائے لہرا رہی تھی
کبھی میں ٹھنڈی ہواؤں کو گلے لگا رہی تھی
میری زلفیں بھی جیسے کوئی گیت گا رہیں تھی
دل کی دھڑکنیں بھی نئے انداذ میں کڑوٹیں بدل رہیں تھی
دل چاہ رہا تھا
کچھ کہہ دوں صبح کے منظر سے
کہہ دوں
اے صبح کی مچلتی ہواؤں
جیسے تمھیں
خاص لگن ہوتی ہے
صبح سے
صبح کے وقت
تمہاری مستیاں
ہی الگ ہوتیں ہیں
کیونکہ
صبح تمارا پہلا پیار ہے
پہلی محبت
اسی طرح وہ شخص بھی میرا پہلا پیار ہے
پہلا خمار ہے
میری پہلی محبت ہے.
More Love / Romantic Poetry






