میری ہر صُبح کی ابتدا تُو ہے
Poet: By: Najeeb Ur Rehman, Lahoreمیری ہر صُبح کی ابتدا تُو ہے
میری ہر رات کی انتہا تُو ہے
میرا مرض نہ کوئی سمجھ سکا
میرے ہر زخم کی دوا تُو ہے
جب بھی ہاتھ اُٹھائے خدا کی جانب
بعد حمد و ثنا میری دُعا تُو ہے
دُور رہ کر بھی تُو پاس ہے میرے
کون کہتا ہے کہ مُجھ سے جدا تُو ہے
کبھی تھی اِن سانسوں کی ضرورت مُجھے
اب تو زندہ رہنے کی وجہ تُو ہے
More Love / Romantic Poetry







