میری یادوں کو اپنی دنیا میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارکمیری یادوں کو اپنی دنیا میں
کیوں تماشہ بنائے رکھتا ہے
میں بھی آنکھوں میں اس کو رکھتی ہوں
وہ بھی منظر سجائے رکھتا ہے
دے کے کلیوں پہ شبنمی چادر
خوبصورت بنائے رکھتا ہے
میرے آنگن میں جب قمر اترے
شب کا بستر سجائے رکھتا ہے
دل کی دنیا میں آ کے دیوانہ
دل کو مجنوں بنائے رکھتا ہے
مرا ایمان لٹ گیا وشمہ
وہ وفا کو چھپائے رکھتا ہے
میرا بیٹا ہے میرا سرمایہ
میری ممتا جگائے رکھتا ہے
More Love / Romantic Poetry






