میرےدل میں جس شخص کا قیام ہےبابا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میرے دل میں جس شخص کا قیام ہے بابا
میری نظرمیں اس کا بہت اونچا مقام ہےبابا

ہماری محبت کی دنیا کو خبرہونے لگی ہے
آج کل ہمارے پیار کا چرچہ عام ہے بابا

اسےمیری بھی سبھی خوشیاں مل جاہیں
میرےساتھ اس کےغم کی شام ہے بابا

اب تو کسی سےبات کرنا اچھا نہیں لگتا
دن رات ہونٹوں پہ اسی کا نام ہے بابا

اصغرکوغم دینےوالےتوسدا خوش رہے
اس کےلیےمیرا یہی آخری پیغام ہے بابا

Rate it:
Views: 403
26 Sep, 2011