میرے ہمدم میرے آذر
پھول کی لالی چرا کر
زعفراں کی زردی لے کر
آسمانی رنگ تھوڑا
سادگی لینا کنول سے
حسن نرگس اس کو دینا
کچھ جنوں چکور سے
جذب کچھ فرید کا
پیار کا انداز لینا
ماھو اور حسین سے
سرمد و منصور کے
عشق ایسا بانکپن
بندگی کاکا صاحب کی
اور دہن سرمست کا
بلھے شاہ کی بے نیازی
حنبلی نیاز لے کر
مجھ کو تم اک بت بنا دو
پوجنا چاہوں اسے میں
پیار کرنا چاہتا ہوں