میرے اداس رهنے کا سبب تم تهے
جب جب دیکها زمانے نے تنہا مجهے
میری بے ساختہ
سرگوشیاں میں
شامل تم تھے
آئینوں میں بہی ملے
ہم گمشدہ خود سے
دیکہے جو سائے اپنے
وہاں بھی صرف تم تھے
میرے قصے کہانیوں میں
میری آوارگی کے بہانوں میں
ڈهلتی شاموں کے
پیغاموں میں
جلتے چراغوں کی آہوں میں
میری لاپتہ نیندوں کے
بکھرے خوابوں میں
کروٹوں کی یادوں سے
بے رحم عداوتوں میں
میری ہر بات میں
میری ہر رات میں
ملا جو شخص مجھ سے پہلے
میری زات میں
یقین مانو
~~~ عامر ~~~
فقط
وہ تم تھے
فقط
وہ تم تھے