میرے بازوؤں کے حصار میں
Poet: areej Manzoor By: Areej Manzoor, lahoreمیرے بازوؤں کے حصار میں
کسی روز شام گزار لو
مجھے پیار دو میرا پیار لو
مجھے سانس تک میں اتار لو
میں پڑی ہوں تیری ہی راہ میں
میری حسرتوں کی بہار لو
میری آرزو کو نکھار کر
میری قربتوں کا خمار لو
میرے بازوؤں کے حصار میں
More Love / Romantic Poetry






