میرے جیسا اِس زمانے میں کو ئی رہتا بھی ہو
جو خو د اپنے حال پہ ہنستا بھی ہو رو تا بھی ہو
جانے کس کو راسستو ں میں ڈھو نڈ تی ہے ز ند گی
کیا پتہ و ہ اس پرانے شہر میں رہتا بھی ہو
چا ند نی اس شخص کے آ نگن میں اِ ترا تی ہے، جو
چا ند کو تکتا بھی ہو اور شاعری کر تا بھی ہو
دوستوں سے ظاہراً ہنس بو ل لیتا ہو ں مگر
یہ ضروری تو نہیں کہ د ل میر ا لگتا بھی ہو
کس لئے ہم در بہ در پھرتے ہیں یو ں کاسہ بہ دست
مانگیئے اُس ذات سے جو آ پکی سنتا بھی ہو
عمر بھر کا ساتھ ا نو ر جی نبھا نے کے لئے
عشق کر نے کے علاو ہ اور کچھ آ تا بھی ہو