میرے خواب میں جب وہ آتے ہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMوہ جب میرے خواب میں آتے ہیں
ہم بڑے پیار سے انہیں بٹھاتےہیں
ان کی جدائی میں کیسےمیرادن بیتا
یہ پوری داستاں ہم انہیں سناتے ہیں
میری باتیں سن کر وہ بور ہوجاتےہیں
مگر ہم بدستور اپنی روداد سناتےہیں
جب انہیں سحر کے آثار نظر آتے ہیں
پھر وہ بڑے پیار سےمجھےسلاتےہیں
اور میرے دیکھتےہی دیکھتےاڑ جاتے ہیں
وہ چڑیل نہیں کوئی پری تھی
ہم اپنے دل کو یہی کہہ کر سمجھاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






