میرے ساتھی رہے ہو تم
Poet: UA By: UA, Lahoreشہنائیوں میں بھی میرے ساتھی رہے ہو تم
تنہائیوں میں بھی میرے ساتھی رہے ہو تم
میری شہرت میں ہی نہیں اے میرے راز داں
رسوائیوں میں بھی میرے ساتھی رہے ہو تم
بحر وفا کی آب سطح پر موجوں پر کناروں پر
گہرائیوں میں بھی میرے ساتھی رہے ہو تم
محض دریائے محبت میں ہی ہمراہ نہیں اترے
صحراؤں میں بھی میرے ساتھی رہے ہو تم
مجھے حماقتوں میں ہی تنہا رہنے نہیں دیا
دانائیوں میں بھی میرے ساتھی رہے ہو تم
عظمٰی نے ان سے کہہ دیا اک روز جنوں میں
سچائیوں میں بھی میرے ساتھی رہے ہو تم
More Love / Romantic Poetry






