میرے سپنوں کی وہی ہیر مجھے لوٹا دو

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

میری خوشیاں میری تقدیر مجھے لوٹا دو
گئے لمحے میری جاگیر مجھے لوٹا دو

جسے تم دیکھ کر قسمت پہ ناز کرتے تھے
میرے ہاتھوں کی وہ لکیر مجھے لوٹا دو

بنایا جس نے خیالات کو میرے جوگی
میرے سپنوں کی وہی ہیر مجھے لوٹا دو

میں تیری یاد سے آ زاد نہیں جی سکتا
میری سوچوں کی وہ زنجیر مجھے لوٹا دو

جسے دیکھے بنا نہ نیند تمہیں آتی تھی
اے میری جان وہ تصویر مجھے لوٹا دو

اے صاحباں تیرے جذبوں کا اعتبار نہیں
میرے ترکش کے سارے تیر مجھے لوٹا دو

Rate it:
Views: 692
24 Feb, 2011