میرے ہم سفر ہو تم

Poet: بشیر مہتاب By: bashir mehtaab, jammu kashmir India

یار بے خبر ہو تم
میرے ہم سفر ہو تم

اچھے یا بُرے ہو تم
میرے توجگر ہو تم

تم ہی شام ہو میری
اور مری سحر ہو تم

ڈرتا ہوں جدائی سے
پاس میں مگر ہو تم

جستجو ہے منزل کی
میری تو ڈگر ہو تم

ہو قریب دل سے بھی
ہاں جی ہاں جگر ہو تم

آؤ میری نیندو میں
میرے خواب گر ہو تم

تھی تلاش جس در کی
وہ حسین در ہو تم

تیرا میرا کیا رشتہ
میرے تو نگر ہو تم

آفتاب میرے ہو
یا مرے قمر ہو تم

جان میری تم ہی ہو
بس تمام ذر ہو تم

میرے ہم سفر ہو تم
میرے ہم سفر ہو تم

Rate it:
Views: 446
02 Nov, 2016