میرے ہے طرف پتھر ہیں میرے آگے میرے پیچھے پتھر
خوش نُما پتھروں کے چاہنے والے پتھر
اغراض کے پردوں میں اظہارِ محبت کرتے پتھر
دل پتھر ذہن بھی پتھر سا لیئے سوچنے والے پتھر
ذیست کا بوجھ اُٹھائے ٹھوکریں کھاتے پتھر
جس طرف دیکھو چلتے پھرتے بولنے والے پتھر
بھوک سے مرتے ہوئے فاقوں کے ستائے پتھر
غربت و افلاس کی چکی میں پسنے والے پتھر
ظلمُ و جَور کے ہاتھوں چیختے چلاتے پتھر
پتھرائی ہوئی آنکھوں سے دیکنے والے پتھر
اُچھلتے کودتے ناچتے گاتے پتھر
ہنسنے والے رونے ولے پتھر
بیٹیاں بیچتے سودا جسم کا کرتے پتھر
پتھر ہیں خریدار بیچنے والے پتھر
کاٹنے کے ماہر کٹنے کے عادی پتھر
مارنے والے مرنے کے عادی پتھر
خود کش کے نام پر انسانوں کو اُڑاتے پتھر
بم دھماکوں میں جان سے جانے والے پتھر
ڈھیر سوختہ لاشوں کے لگاتے پتھر
ڈھیر سوختہ لاشوں کے اُٹھنے والے پتھر
تلاش روزگار میں در در بھٹکتے پتھر
کچھ نہ پا کر مایوس ہاتھ خالی لوٹنے والے پتھر
بلکتا دیکھتے بھوک سے بچوں کو بے بس پتھر
کچھ نہ بن پڑنے پر تقدیر کو کوسنے والے پتھر
شِفاخانوں میں شفا بیچتے بے حس پتھر
نام پہ مسیحائی کے بیماروں کو لوٹتے پتھر
رگڑ کر ایڑیاں بیماریوں مر جاتے پتھر
زہر پھانکتے ہر دم زہر بانٹنے والے پتھر
بلند محلوں میں رہتے ہیں چند خاص ترشے پتھر
بن کے لیڈر قومِ مردہ کو بنھبوڑنے والے پتھر
پیٹ قبروں سے بڑے کردار کے چھوٹے پتھر
اپنی نسلوں کے لئے انبار دولت کے لگانے والے پتھر
لوٹنے کے ماہر نہایت ہُنر مند پتھر
لٹنے کے عادی ہر حال میں لٹنے والے پتھر
جن کو قارون بھی دیکھ کر شرمائے ایسے پتھر
لباس جن کے اُجلے اندر سے میلے پتھر
اِس حیرت کدہء ملک میں کچھ اور بھی ہیں ایسے پتھر
دین کے نام پہ دھوکہ دیتے لمبی عباوءں والے پتھر
مذہب کے نام پہ درس انسانیت کا ایک دوسرے کو دیتے پتھر
نام پہ مذہب کے گلہ اِک دوسرے کا کاٹنے والے پتھر
خانقاہیں پتھر کی زاہد پتھر عابد پتھر
ممبروں پہ بیٹھے محراب میں جھکنے والے پتھر
الفاظ پتھروں کے برساتی زبانیں پتھر
تقلید میں پتھروں کی جھکنے والے پتھر
اُونچی اِنصاف کی مسند پہ بیٹھے قاضی پتھر
ہاتھ میں پیمانہ لئے انصاف بیچنے والے پتھر
اُٹھائے کشکول انصف کی دھائی دیتے پتھر
انصاف بیچتے انصآف بیچنے والے پتھر
عقوبت خانوں میں سرکار کے ظلم ڈھاتے پتھر
تاب نہ لاتے ہوئے تشدد کی مرنے والے پتھر
فرعون پتھر نما آقا ہیں ہاتھ سامنے باندھے پتھر
کہنے کو محافظ ہیں مگر لوٹنے والے پتھر
کارخانہ نُما درس گاہوں میں ڈھلتے طالب پتھر
درس گاہوں میں درس دینے والے معلم پتھر
غرض جن کا تیزاب بھی نہ کچھ کر پائے ایسے پتھر
گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے پتھر
پہلے غاروں میں انسان تھا رہتا اور دور تھا پتھر
بعد صدیوں کے شہر آباد رہنے والے پتھر
اب بھی شک ہے ایندھن جھنم کا کو ن سا ہونگے پتھر
زندگی اک دوسرے کی عذاب بنانے والے پتھر
پتھروں میں رہتے ہوئے احمر میں بھی ہو گیا پتھر
میں جہاں بھی گیا مجھ کو تو ملے پتھر