میںتجھے یاد صبح شام کرتا ہوں
میرا ہےجو سب تیرےنام کرتا ہوں
دنیا میں تیرے سوا کون ہے میرا
اب تیری تصویر سےکلام کرتا ہوں
تیری محبت بھلائےبھی نہیں بھولتی
محبت بانٹتا ہوں اب یہی کام کرتاہوں
تم میری ہو تم میری ہو تم میری ہو
آج اس بات کا اقرار سرعام کرتا ہوں
اب اک تیراغم ہی ساتھی ہے اصغرکا
اس کے ساتھ ہی ختم یہ کلام کرتاہوں