میںنے یہ کیا سمجھ لیا خود کو
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAمیںنے یہ کیا سمجھ لیا خود کو
خود سے اچھا سمجھ لیا خود کو
اس کو کیا علم ہے کہ میں بھی ہوں
جس نے تنہا سمجھ لیا خود کو
وہ ابھی تک ادھورے پن میں ہے
جس نے سارا سمجھ لیا خود کو
مجھ کو جینا ہوا ہے کیوں مشکل
میں نے کتنا سمجھ لیا خود کو
وہ تو ہے ایک خوش نما گڑیا
جس نے وشمہ سمجھ لیا خود کو
More Love / Romantic Poetry






