Add Poetry

میں اس زندانِ دنیا میں کھبی گمنام پھتر تھی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

میں اس زندانِ دنیا میں کھبی گمنام پھتر تھی
میں اپنی آنکھ میں چھبتا ہوا بے نام کنکر تھی
مجھے اس نے محبت سے تراشا کردیا گوہر
مجھے احساس کے درپن سے اس نے دے دیا جو ہر
مجھے قرطاس کو رنگوں سے بھرے کا ہنر بخشا
مجھے سوچوں کو لکھنے کا سلیقہ اور سخن بخشا
مجھے تنہاہوں کے وار کو سہنا سکھایا تو
مجھے ہونے کا اپنے اک حسین احساس بھی بخشا
میں اپنا جسم و جان ایمان اس پر وار ڈالوں گی
میں اپنی ہر خوشی اس کی خوشی پر وار دالوں گی
اسے اپنی محبت کی حسین تر وادی جان میں
عبادت کی طرح چاہ کر اسے شاداب گر دوں گی
میں اس کے نام اپنی زندگی کا باب کر دوں گی

Rate it:
Views: 344
07 Nov, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets