میں اکثر دل تیری چوکھٹ پہ رکھ کر بھول جاتا ہوں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillغم دوراں کے شوریدہ سمندر بھول جاتا ہوں
تیری آنکھوں کے صدقے سارے محشر بھول جاتا ہوں
زہے قسمت مجھے بخشا یہ رتبہ بد حواسی نے
میں اکثر دل تیری چوکھٹ پہ رکھ کر بھول جاتا ہوں
ہوا کی سرپھری عادت ڈراتی ہے مگر ہمدم
حرف پرواز پر آتا ہے تو پر بھول جاتا ہوں
زمانے کی تو عادت ہے جنوں پر سنگ باری کی
تم آتے ہو نظر تو سارے پتھر بھول جاتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






