میں اکژ سوچتی رہتی ہوں

Poet: کلثوم انور By: وشمہ خان وشمہ, pakistan

میں اکژ سوچتی رہتی ہوں
تجھکو بھول جاؤں گی
ارادہ کر بھی لیتی ہوں
تجھے یکسر بھلانے کا
نہ پھر وعدہ نبھانے کا
ارادہ کر کے میں لیکن
ارادہ بھول جاتی ہوں
تجھے پھر سوچتی ہوں میں
تجھے پھر دیکھ لیتی ہوں
مجھے تو نے جو بخشے ہیں
لپٹ کر اپنے زخموں سے
مسلسل روتی رہتی ہوں
مگر جب آنکھ کھلتی ہے
میں اس ساری کہانی کو
محبت کی نشانی کو
سر سے بھول جاتی ہوں
ارادہ کر تو لیتی ہوں
ارادہ بھول جاتی ہوں

Rate it:
Views: 610
04 Nov, 2012